Skip to main content

Posts

Showing posts from 2018
شاہ صاحب مجھے آپ سے محبت ہے۔ حسبِ معمول آج دفتر میں بیٹھے اپنے کیبن کے درمیاں لگی شیشے کی دیوار سے جانک کر جب یہ الفاظ از راہِ مذاق ادا کیے تو شاہ جی حسب عادت میری طرف دیکھے بغیر اپنے کانوں کو ایک خاص زاویے میں لا کر بولے کہ کیا کہا میاں ! ذرا دوبارہ بیان کیجیئے گا۔ یہاں بتاتا چلوں کہ شاہ جی ایک سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں جو ہمارے ادارے کی مختلف سرگرمیوں کی میڈیا کوریج کرتے ہیں اور صحافی بھی ہیں۔ اکژ ان سے کئی مضوعات پر بحث و مباثہ ہو جایا کرتا ہے۔ ہاں تو میں بتا رہا تھا کہ جب ان کے کہنے پر میں نے اپنے الفاظ دوراہے تو یک دم اٹھے اور میرے کیبن میں آ کر بیٹھ گئے اور ماہر صحافی کی طرح سوال پوچھنا شروع ہو گئے کہ آپ کو ایسا کیوں لگا کہ آپ مجھ سے محبت کرنے لگے ہیں اور یہ احساس کب سے آپکو ہو رہا ہے اور کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپکو مجھ سے محبت ہو گئی ہے۔  کہیں سوچوں میں گم میں نے جواب دیا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ مجھے آپ کی عادت سی ہو گئی ہے۔ ہر وقت آپکا خیال ستاتا رہتا ہے اور کسی پل چین نہیں آ رہا، دن با دن یہ کفیت بڑھتی جا رہی ہے اور لاکھ چاہا کر بھی نہیں قابو کر سکتا خود کو۔ شاہ صاحب ش...